28.8 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومتازہ ترینبھارت نے سول آبادی پر حملہ کر کے عالمی قوانین کی صریح...

بھارت نے سول آبادی پر حملہ کر کے عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی کی ،سپیکر قومی اسمبلی

- Advertisement -

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھارت کے جانب سے پاکستان پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا رات کی تاریکی میں حملہ انتہائی بزدلانہ عمل ہے۔ بدھ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے سول آبادی پر حملہ کر کے عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی کی ہے۔پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے بزدل دشمن کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے ۔

سپیکر قومی اسمبلی نےپاکستان کی مسلح افواج کو بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج بھرپور صلاحیت سے دشمن کی جارحیت کا جواب دے رہی ہیں۔بھارت نے جارحیت کا آغاز کر کے پاکستان کے صبر کا امتحان لیا ہے۔ بزدل دشمن کو حملے کا بھیانک انجام بھگتنا پڑے گا۔

- Advertisement -

پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔24 کروڑ عوام بھارت کے خلاف مسلط کردہ جنگ لڑیں گے۔پاک فضائیہ نے ہمیشہ دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے۔قوم اور افواج کے حوصلے بلند ہیں، دشمن ناکام ہو گا۔بھارت نے پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھا،بھارت کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔پوری قوم افواجِ پاکستان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593753

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں