بھارت نے سکھ یاتریوں کیلئے اعلان کردہ مراعات لینے سے انکار کر دیا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت نے سکھ یاتریوں کیلئے اعلان کردہ مراعات لینے سے انکار کر دیا۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں ترجمان نے کہا کہ تذبذب کا شکار بھارت اگر سہولیات نہیں لینا چاہتا تو یہ اس کا اپنا فیصلہ ہے۔ پاکستان نے باباگرونانک کی 550ویں سالگرہ پر سکھ یاتریوں کیلئے مراعات کا اعلان …

اسلام آباد ۔ 07 نومبر (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت نے سکھ یاتریوں کیلئے اعلان کردہ مراعات لینے سے انکار کر دیا۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں ترجمان نے کہا کہ تذبذب کا شکار بھارت اگر سہولیات نہیں لینا چاہتا تو یہ اس کا اپنا فیصلہ ہے۔ پاکستان نے باباگرونانک کی 550ویں سالگرہ پر سکھ یاتریوں کیلئے مراعات کا اعلان کیا تھا۔