چنائی ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) بھارت نے عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 26 رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، بارش کے باعث میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا، بارش کی وجہ سے کینگروز کو فتح کیلئے 21 اوورز میں 164 رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں مہمان ٹیم مقررہ اوورز میں 137 رنز بنا سکی، ہرڈک پانڈیا کو عمدہ آل راﺅنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ اتوار کو چنائی میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا