بھارت نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 7 وکٹوں سے ہرا دیا

58
نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 20 نومبر کو کھیلا جائے گا

آکلینڈ ۔ 8 فروری (اے پی پی) بھارت کا نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں جاندار کم بیک، میزبان ٹیم کو دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-1 سے برابر کر دی۔ کپتان روہت شرما نے چار چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 50 اور ریشبھ پانٹ ناقابل شکست 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے، گرینڈہوم نے 4 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 50 رنز بنائے جو رائیگان گئے، بھارت کی طرف سے کرونل پانڈیا نے تین اور خلیل احمد نے دو جبکہ کمار اور پانڈیا نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے کپتان روہت شرما اور ریشبھ پانٹ کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت مطلوبہ ہدف 18.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کرونل پانڈیا کو عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ جمعہ کو آکلیند میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے مہنگا ثابت ہوا، میزبان ٹیم نے پہلے کھیلے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 158 رنز بناکر بھارتی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 159 رنز کا ہدف دیا۔گریندہوم 50 اور روز ٹیلر 42 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ کپتان کین ولیمسن نے 20 رنز بنائے۔ بھارت کی طرف سے کرونل پانڈیا نے تین اور خلیل احمد نے دو جبکہ کمار اور ہارڈک پانڈیا نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں بھارتی ٹیم نے کپتان روہت شرما اور ریشبھ پانٹ کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت مطلوبہ ہدف 18.5 اوورز میں 3 وکٹون کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ روہت شرما 50، ریشبھ پانٹ ناقابل شکست 40 اور شیکھر دھون 30 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ یوں بھارت نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 7 وکٹون سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں جاندار کم بیک کرتے ہوئے سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ کیویز کی طرف سے فرگوسن، ایش سودھی اور ڈیرل مچل نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ بھارت کے کرونل پانڈیا کو میچ میں شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔