اینٹیگا ۔ 25 جولائی (اے پی پی) بھارتی بلے بازوں اور باﺅلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت بھارت نے ویسٹ انڈیز کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 92 رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتر حاصل کرلی، اس سے قبل تیسرے روز بھارتی باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز ٹیم نے فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں بھی 21 رنز پر ایک وکٹ گنوا دی تھی اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کےلئے مزید 302 رنز درکار تھے ۔ پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز 243 رنز پر ڈھیر ہوگئی، میچ کا فیصلہ چوتھے روز ہی ہوگیا، چوتھے روز روی چندرن ایشون نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، انکو شاندار باﺅلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ میچ میں امیش یادیو نے پانچ، محمد شامی نے چار ، میشرا نے تین اور اشانت شرما نے ایک وکٹ حاصل کی