- Advertisement -
ممبئی۔ 25 دسمبر (اے پی پی) بھارت نے تیسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میں سری لنکا کو 5 وکٹوں سے ہرا کر سیریز کلین سویپ کر لی۔ فاتح ٹیم نے 136 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ جادیو انادکت کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ممبئی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔ اسیلا گونارتنے 36 ، ڈاسن شانکا (ناٹ آﺅٹ) 29 اور سمرا وکرما 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=82591
- Advertisement -