24.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںبھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کر کے بین الاقوامی قوانین کی...

بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کر کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی،جنرل سیکرٹری پی پی پی وسطی پنجاب

- Advertisement -

لاہور۔7مئی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کےخلاف جارحیت کر کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے بدھ کو پنجاب اسمبلی کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ سرحد پر دہشت گردی کر کے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا کر شہید کیا جو بزدلی کے زمرے میں آتا ہے،بے گناہ پاکستانیوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پورے بھارت میں بے چینی پھیل گئی ہے اوربھارتی قوم اپنے سربراہوں سے پوچھ رہی ہے کہ چینلز اور ویب سائٹس کیوں بند کیں۔

- Advertisement -

انہوں نے مودی حکومت کو للکارتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت اپنی قوم وافواج کو دھوکہ دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کر کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

حسن مرتضی نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اپنے سیاسی اختلافات کوبالائے طاق رکھ کر افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین اور امریکا کی بھارتی دہشت گردی پر مذمت بھارت کی شکست ہے،جنگیں افواج نہیں بلکہ قومیں لڑتی ہیں ، پاکستانیوں نے پاک بھارت کشیدگی میں ایک قوم ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں