26.9 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومکھیل کی خبریںبھارت نے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کو بآسانی 8...

بھارت نے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کو بآسانی 8 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی

- Advertisement -

جوہانسبرگ۔17دسمبر (اے پی پی):بھارت نے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کو بآسانی 8 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ، بھارت نے 117 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، سائی سدھرشن اور شریاس آئیر نے نصف سنچریاں سکور کیں ، ارشدیپ سنگھ کو 5 وکٹیں حاصل کرنے پر مرد میدان قرار دیا گیا ،

گزشتہ روز جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 27.3 اوورز میں 116 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، اینڈلی فیلکوائیو 33 اور ٹونی ڈی زورزی 28 رنز بنا کر نمایاں رہے ، بھارت کی طرف سے ارشدیپ سنگھ نے پانچ اور اویش خان نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، جواب میں بھارت نے مطلوبہ ہدف 16.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، سائی سدھرشن نے 55 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، شریاس آئیر 52 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں