23.2 C
Islamabad
جمعرات, مارچ 6, 2025
ہومکھیل کی خبریںبھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کو زبردست قرار دیدیا،پاکستان میں آئی...

بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کو زبردست قرار دیدیا،پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات بہت زبردست ہیں، نائب صدر بی سی سی آئی

- Advertisement -

لاہور۔5مارچ (اے پی پی):بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہاہے کہ بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کا فیصلہ بھارتی حکومت نے کرنا ہے۔ انڈین ٹیم حکومت کی اجازت کے بغیر پاکستان نہیں آسکتی۔ چیمپئنز ٹرافی شروع ہونے سے پہلے تمام معاملات طے پائے تھے۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل دیکھنے کیلئے آئے بھارتی بورڈ کے نائب صدرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا تو پاکستان اور بھارت کے میچز کروانے کی پیشکش کرے گی لیکن انڈین بورڈ کی پالیسی ہے کہ دو طرفہ سیریز اپنے اپنے ممالک میں کھیلیں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے بی سی سی آئی نائب صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کو بہت اچھا آرگنائز کیا گیا ہے۔راجیو شکلا نے کہا کہ پاکستان آکر بہت اچھا لگا، اچھے انتظامات کیے گئے، چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈکپ دونوں کی بڑی اہمیت ہے، انٹرنیشنل ایونٹ ہے، بہت اچھی طرح سے پاکستان اور دبئی میں میچز کا انعقاد ہوا ہے، مجھے لگتا ہے کہ یہ بہت کامیاب ٹورنامنٹ ہے۔ایشیا کپ کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات پہلے سے طے ہے کہ پاکستان کے میچز کسی تیسری جگہ ہوں گے۔

- Advertisement -

راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم حکومت کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے پاکستان نہیں آئی، ہائبرڈ ماڈل کارآمد ہے تبھی تو ایک دوسرے کے ساتھ میچز ہو رہے ہیں۔نائب صدر بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان آ کر اچھا لگا، آئی سی سی چیمپئنز کا میزبان پاکستان ہے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل دیکھنے کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا لاہور پہنچے تھے جو دو دن یہاں قیام کرینگے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569217

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں