بھارت نے کشمیریوں کا جینا دو بھر کر دیاہے، محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کی پھانسی عدل و انصاف کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، مشترکہ حریت قیادت

113

سرینگر ۔ 10 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کہا ہے کہ محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کی پھانسی عدل و انصاف کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔ مشترکہ قیادت نے کہا کہ مقبول بٹ ، محمد افضل گورو اور دیگر لاکھوں شہداءکی قربانیاں کشمیریوں کا بیش بہا اثاثہ ہیں اورکشمیری اپنے ان عظیم شہداءکے مقدس مشن کو ہر قیمت پر پایہ ءتکمیل تک پہنچائیں گے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشترکہ حریت قیادت نے سری نگر میں جاری ایک بیان میں محمد افضل گورو کی برسی پر سرینگر، سوپور اور دیگر علاقوں میں پابندیوںاور حریت رہنماﺅں کی نظر بند ی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جموںوکشمیر کو مکمل طور پر ایک پولیس سٹیٹ میں تبدیل کر کے کشمیریوں کا جینا دو بھر کر دیاہے۔