بھارت نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ، وزیر اعظم آزاد کشمیر

127

بھارت نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ، یورپی یونین حقائق کی چھان بین کیلئے اپنا وفد مقوضہ کشمیر بھیجے، وزیر اعظم آزاد کشمیر
برسلز۔ 13نومبر (اے پی پی)وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر نے کہاہے کہ بھارت نے گذشتہ چار ماہ کے دوران نہتے کشمیریوں پر مظالم کی انتہاکررکھی ہے اور مسلسل کرفیواور پابندیوں کی وجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی فورسز کے اہلکار پیلٹ گن سے کشمیری نوجوانوں کو بصارت سے محروم اور انکے چہروں کو مسخ کر رہے ہیں ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راجہ فاروق نے اپنے دورہ یورپ کے اختتام پر برلن میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں ظالم او رمظلوم کے درمیان جنگ بپاہے اور بھارت انتہائی ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے جموںوکشمیر پر اپنا غیر قانونی قبضہ برقرار رکھنا چاہتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری مرد و زن بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں اور بھارت کے تمام تر جبر و استبداد کے باوجو دانکے حوصلے بلند ہیں اور وہ تحریک آزادی کو اسکے منطقی انجام تک پہچانے کے لیے انتہائی پر عزم ہیں۔