بھارت نے کشمیریوں کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے ،میر واعظ عمر فاروق

111

سرینگر ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہاہے کہ اس حقیقت کے باوجود کے کشمیری عوام اس وقت مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں انہیں ہر طریقے سے بھارت پر اخلاقی برتری حاصل ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ عمر فاروق نے جنہیںگزشتہ روز جیل سے رہا کرنے کے بعد میںنگین سرینگر میںان کی رہائش گاہ پر نظربند کردیاگیا تھا، ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر چہ حالات انتہائی سنگین اور تکلیف دہ ہیں لیکن مایوس کن ہرگز نہیںجبکہ کشمیریوں کو اخلاقی فتح حاصل کی ہے جس کی آج دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہاکشمیری عوام نے دنیا پر یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ بھارتی تسلط سے آزادی کےلئے اپنی جانیں ، اپنا روزگار ، تعلیم اور سب کچھ قربان کرنے کیلئے تیار ہیںاوروہ ہر قیمت پر اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے