سرےنگر 23 ستمبر(اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیر کو ایک خوفناک میدان جنگ میں تبدیل کر دیا ہے جہاں موت و تباہی کا کھیل روز دیکھنے میں آتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حل میں ایک بڑی رکاوٹ ہٹ دھرمی پر مبنی بھارتی رویہ اور اسکا فوجی غرور ہے ۔