بھارت نے دوبارہ خلاف ورزی کی تو منہ توڑ جواب دیں گے،وزیر دفاع

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کہا ہے کہ بھارت نے اپنے عوام اور میڈ یا کو مطمئن کرنے کے لیے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔ذرائع ابلاغ کو جاری کئے گئے ویڈیوبیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے سوچی سمجھی سازش کے تحت رات گئے چھوٹے ہتھیاروں سے لائن آف کنٹرول کے 5 …

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کہا ہے کہ بھارت نے اپنے عوام اور میڈ یا کو مطمئن کرنے کے لیے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔ذرائع ابلاغ کو جاری کئے گئے ویڈیوبیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے سوچی سمجھی سازش کے تحت رات گئے چھوٹے ہتھیاروں سے لائن آف کنٹرول کے 5 سیکٹرز پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2فوجی جوان شہید اور 9 زخمی ہو گئے۔وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستانی فوج نے بھارتی گولہ باری کا بھرپور جواب دیا اور اسی انداز میں جواب دیا جس انداز میں انہوں نے فائرنگ کی ،انہوں نے کہا کہ ابھی تک بھارت کی طرف کتنی اموات ہوئی اس کا اندازہ نہیں ۔

مزید خبریں

Leave a Reply