بھارت نے 5 فروری کو کشمیری بہنوں بھائیوں کے حق پر ڈاکہ ڈالا،ڈپٹی کمشنر

72
Kashmir Solidarity Day

ملتان۔ 05 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا ہے کہ بھارت نے 5 فروری کو کشمیری بہنوں بھائیوں کے حق پر ڈاکہ ڈالا۔انہوں نے کہاکہ بھارتی وحشیانہ چہرے کو دنیا کے سامنے عیاں کرنے کیلئے یوم یکجہتی پر ہر پاکستانی نکلا ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلی اورسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد سیف اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق بھی موجودتھے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہاکہ عالمی برادری کشمیر کی تباہی پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی پر ہر پاکستانی اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ سینہ تان کر کھڑا ہے۔

رضوان قدیر نے کہا کہ ریاست پاکستان دنیا کے پر پلیٹ فارم پر کشمیر کا مقدمہ لڑے گی۔سیمینار کے بعد کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے ریلی کاانعقاد کیاگیا جس میں شرکا نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی۔ اس موقع پر شرکاءنے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے ۔