30.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومقومی خبریںبھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، عالمی برادری معصوم...

بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، عالمی برادری معصوم فلسطینیوں پر مظالم بندکرائے ، وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال

- Advertisement -

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر قومی صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی حالیہ اشتعال انگیز کارروائیوں پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائی۔ ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں اپنے خطاب میں انہوں نے عالمی برادری سے بھارتی اور اسرائیلی جارحیت پر جوابدہی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے اسرائیل کی غزہ میں ہسپتالوں اور طبی عملے کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دنیاسے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کی فلسطینی معصوم بچوں پر ہونے والی بربریت اور مظالم کو بند کرائے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، دریائے سندھ کا نظام نہ صرف محفوظ پینے کا پانی فراہم کرتا ہے بلکہ 80 فیصد فصلوں کو سیراب کرتا ہے، ہمارے ہسپتالوں اور صفائی کے نظام کو توانائی فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پانی کو ہتھیار بنانا انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کو 240 ملین پاکستانیوں کی صحت کو خطرے میں ڈالنے پر جوابدہ بنائے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میری فلسطین کے ہیلتھ منسٹر سے ملاقات ہوئی ہے۔فلسطین کے ہیلتھ منسٹر نے ہمیں اپنی ضروریات سے آگاہ کیا ہے،فلسطینی بھائیوں کے زخموں کے لئے میڈیکل کی سہولیات درکار ہیں،فلسطینی بھائیوں کی سپورٹ کے لئے طریقہ کار طے کیا ہے،فلسطینی بھائیوں کی ہر ممکن سپورٹ کریں گے۔کیوبا، سعودی، ترکیہ، یو کے کے ہیلتھ منسٹر سے ملاقات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے ممالک کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے،پاکستان باہر سے ویکسین درآمد کرتا ہے، اپنا قیمتی زرمبادلہ باہر بھیجتے ہیں، ہم پاکستان میں مقامی طور پر ویکسین کی تیاری کی بات کر رہے ہیں،دنیا کی سپورٹ اور سرمایہ کاری کے ساتھ پاکستان میں مقامی طور پر ویکسین تیار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہماری قومی ترجیح ہے، دنیا کی مدد سے ان شاء اللہ جلد پاکستان کو پولیو فری بنائیں گے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599729

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں