34.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 18, 2025
ہومقومی خبریںبھارت پاکستان میں دہشت گردی اور علیحدگی کی تحریکوں کی سرپرستی کررہا...

بھارت پاکستان میں دہشت گردی اور علیحدگی کی تحریکوں کی سرپرستی کررہا ہے، موجودہ حکومت کے دور میں کرپشن میں کمی آئی ہے، پانامہ لیکس کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی صحافیوں سے گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی اور علیحدگی کی تحریکوں کی سرپرستی کررہا ہے جس سے امن کی کوششوں پر سوالیہ نشان ضرور آرہا ہے۔ موجودہ حکومت کے دور میں کرپشن میں کمی آئی ہے تاہم کرپشن کے خاتمہ کیلئے موجودہ میکنزم تسلی بخش نہیں۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کی گرفتاری کے بعد یہ بات واضع ہوگئی ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی اور بدامنی پھیلانے میں ملوث ہے جبکہ ملک میں علیحدگی کی تحریکوں کی بھی سرپرستی کررہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ گرفتار بھارتی ایجنٹ سے تفتیش جاری ہے اور مکمل تحقیقات کے بعد پارلیمنٹ کو اس سے آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کوششیں متاثر ہورہی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی کے ”را“ کے ایجنٹ کی گرفتاری سمیت بڑا ثبوت ہے لیکن اس سے قبل بھی بہت سے شواہد موجود ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=1782

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں