بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے بھارت پاکستان کے سیاسی اور معاشی عدم استحکام کی سازش کر رہا ہے ، بھارتی حکمرانوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے، وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان

مظفر آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے بھارت پاکستان کے سیاسی اور معاشی عدم استحکام کی سازش کر رہا ہے مگر بھارتی حکمرانوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو دہشت گردی کے خاتمے اور پاکستان کے استحکام …

مظفر آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے بھارت پاکستان کے سیاسی اور معاشی عدم استحکام کی سازش کر رہا ہے مگر بھارتی حکمرانوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو دہشت گردی کے خاتمے اور پاکستان کے استحکام کے لیے جدو جہد میں مصروف ہیں،بھارت کو بین الاقوامی سطح پر ایکسپوز کریں گے اور مہذب دنیا کو بین الاقوامی دہشت گرد ملک بھارت کا اصل روپ دکھا دیں گے اس کے چہرے مکاری اور عیاری کے نقاب کو ہٹا کردم لیں گے ۔ بھارت ایک عالمی دہشت گرد ملک ہے جس نے مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق ریاستی دہشت گردی کے ذریعے غصب کر رکھے ہیں ۔مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 45روز سے کرفیو نافذ ہے ۔اشیاءخوردونوش اوردوایات ناپید ہوچکی ہیں۔نظام زندگی مفلوج ہوچکا ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply