20.5 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومضلعی خبریںبھارت پاکستان کی مشرقی اور مغربی دونوں سرحدوں پر جارحانہ کارروائیاں کر...

بھارت پاکستان کی مشرقی اور مغربی دونوں سرحدوں پر جارحانہ کارروائیاں کر رہا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

- Advertisement -

پشاور۔ 08 مئی (اے پی پی):وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کی مشرقی اور مغربی دونوں سرحدوں پر جارحانہ کارروائیاں کر رہا ہے۔ مغربی سرحد پر بھارت دہشت گردوں کو اسلحہ اور مالی معاونت فراہم کر رہا ہے، اسی طرح وہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کی پشت پناہی بھی کر رہا ہے اور خیبر پختونخوا میں ہونے والی تخریبی کارروائیوں میں وہ ملوث ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پاک فوج اور عوام دونوں سرحدوں پر بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں،بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو حالیہ کارروائیوں کا مؤثر جواب دینا ناگزیر ہو چکا ہے۔

- Advertisement -

بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں مساجد کو نشانہ بنایا ہے لیکن پاکستان آرمی نے دشمن کو اس کا منہ توڑ جواب دے کر سفید جھنڈا لہرانے پر مجبور کر دیا اب بزدل دشمن ہمارے سرپرائز کا انتظار کرے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت اور عوام اپنے ملک کے دفاع کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں کارروائی کرکے معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا ہے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے مزید کہا کہ مودی سرکار نے خطے کا امن داؤ پر لگایا ہے جسکے بھیانک نتائج سامنے آئینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بروقت کارروائی کرکے دشمن کے دانت کھٹے کئے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594624

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں