اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کی مضبوط معیشت اور تیزرفتار ترقی سے خائف ہے، وزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر پاکستان کا درست موقف عالمی برادری کے سامنے رکھ دیا ہے، عام انتخابات 2018ءمیں ہی ہوں گے، مسلم لیگ (ن) بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، 14 اگست گزر گیا 30 ستمبر بھی گزر جائے گا۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی اور مضبوط معیشت بھارت کو ہضم نہیں ہو رہی،