24.9 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومقومی خبریںبھارت کاجنگی جنون عالمی امن کیلئے خطرناک ہے، قوم پاک فوج کے...

بھارت کاجنگی جنون عالمی امن کیلئے خطرناک ہے، قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے،ڈاکٹر راغب حسین

- Advertisement -

لاہور۔27اپریل (اے پی پی):چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ بھارت کاجنگی جنون عالمی امن کیلئے خطرناک ہے،قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کے روز یہاں جامعہ نعیمیہ میں علماکرام کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ مدارس دینیہ قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔پاکستانی قوم ملکی معاملات میں متحد ہے اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانی پاکستان کے لئے زندگی اورموت کامسئلہ ہے اگر بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تواسے منہ توڑ جواب ملے گا۔سندھ طاس معاہدہ کے تحت بھارت پاکستان کے حصے کا پانی روک ہی نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، 25 کروڑ پاکستانی عوام متحد اور اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ بھارت کی طرف سے دریائے جہلم و چناب کا پانی روکنا اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنا آبی دہشت گردی ہے۔

- Advertisement -

ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ ختم کرنا بھارت کے لیے اتنا آسان نہیں ہے کیونکہ عالمی بینک اس معاہدے کا ثالث ہے اور پاکستان اس مسئلے کو بین الاقوامی عدالت میں بھی لے جا سکتا ہے۔بھارت اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لئے پاکستان پر الزام لگا کر اپنی ساکھ بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے دریائے جہلم میں پانی چھوڑنا بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔بھارتی آبی جارحیت نہ صرف خطے میں قدرتی آفات کو جنم دے سکتی ہے بلکہ معصوم جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے بھارت میں برسراقتدار بی جے پی کی حکومت نے حالات خراب کرنے میں کلیدی کردار ادا کیاہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588556

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں