27.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومقومی خبریںبھارت کا رویہ خطے کے امن کے لیے خطرہ ،اس کا اقدام...

بھارت کا رویہ خطے کے امن کے لیے خطرہ ،اس کا اقدام انسانی اقدار کے منافی ہے،آفتاب شیرپاؤ

- Advertisement -

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب شیرپاؤ نےپاکستان پر بھارتی حملہ بزدلانہ اور قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا رویہ خطے کے امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے، بھارت کا اقدام انسانی اقدار کے منافی ہے۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملہ کر کے دشمنی کی نئی مثال قائم کی ،عام شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا اقدام انسانی اقدار کے منافی ہے،مودی جنگی جنون میں اپنے ہوش کھو بیٹھا ہے،مودی کا پاگل پن پورے خطے کو لپیٹ میں لے سکتا ہے ۔آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ بھارت کا رویہ خطے کے امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے،عالمی برادری بھارت کی جارحیت کا نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے فوجی جوانوں کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار بنی ہوئی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593841

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں