اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارت کا سرجیکل اسٹرائیک کے نام پرآزاد کشمیر میں آنے کا دعویٰ بالکل بے بنیاد اور جھوٹا ہے ، ہمارے عوام بہت پرجوش ہےں اور کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہےں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز …
بھارت کا سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ بالکل جھوٹا ہے ، راجہ فاروق حیدر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارت کا سرجیکل اسٹرائیک کے نام پرآزاد کشمیر میں آنے کا دعویٰ بالکل بے بنیاد اور جھوٹا ہے ، ہمارے عوام بہت پرجوش ہےں اور کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہےں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس سرجیکل اسٹرائیک کے کوئی ثبوت ہیں تو وہ پیش کرے اس طرح آزاد کشمیر کے ایس پی کو جعلی فون کال کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، بھارتی افواج کے اس جھوٹے اور بے بنیاد دعوے کی کوئی حقیقت نہیں اور اب وہ اپنے اس جھوٹ کو چھپانے کے لیے جھوٹی فلم بھی بنا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے عوام پرعزم ہےں اور پرجوش ہےں بھارت نے اگر کوئی ایسی ویسی حرکت کی اور لائن آف کنٹرول کراس کیا تو اسے پہلے بہادر عوام کا مقابلہ کرنا پڑے گا کیونکہ ہم اپنی فوج سے آگے جا کر لڑیں گے، ہم پیٹھ دکھانے والوں میں سے نہیں ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام تھکنے والے نہیں اور گذشتہ 70 سال سے اپنی پرامن تحریک آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں








