کوئٹہ۔ 27 جون (اے پی پی):صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے کہاہے کہ بھارت کا شنگھائی تعاون تنظیم کے اعلامیہ پر دستخط سے انکار بلوچستان میں دہشتگردی کو ہوا دینے کا واضح اعتراف ہے ۔پاکستان نے بارہا بلوچستان میں بھارتی مداخلت ودہشتگردی کودنیا کے سامنے آشکار کیاہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے’’ اے پی پی ‘‘سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میر ظہور احمد بلیدی نے کہاکہ چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کااجلاس ہوا جس میں تنظیم کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کرناتھا
لیکن بدقسمتی سے بھارت کا ایس سی او وزرائے دفاع سربراہی اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا ذکر تھا جس سے دستخط بھارت کے انکار سے واضح ہوگیاکہ بلوچستان میں دہشتگردی پھیلانے والے گروہوں کو بھارتی حمایت حاصل ہے اور یہ انکار بھارتی اعتراف ہے، عالمی برادری کو بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی میں بھارت کے کردار نظرآرہاہے ۔بھارت کو ایک بار پھر پاکستان کے خلاف اپنے مذموم عزائم کی وجہ سے سبکی کاسامنا کرناپڑاہے