راولپنڈی ۔10مئی (اے پی پی):بھارت کی جانب سے جاری بزدلانہ کارروائیوں کے دوران گزشتہ شب بھارت نے شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایئرپورٹ کو نقصان پہنچا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ ایئرپورٹ 1993 میں تعمیر کیا گیا تھا اور اسے عظیم عرب رہنما شیخ زاید بن سلطان النہیان کے نام سے منسوب کیا گیا تھا۔
بھارتی جارحیت کا یہ اقدام نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ دو برادر اسلامی ممالک پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دوستانہ تعلقات پر بھی حملہ ہے۔قابل ذکر ہے کہ بھارت کی جانب سے گزشتہ روز ننکانہ صاحب جیسے مقدس مقام کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی، جو بروقت کارروائی کے باعث ناکام بنا دی گئی۔جنگی جنون میں مبتلا بھارت مسلسل ایسے شرمناک اور خطرناک اقدامات سے خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہا ہے۔ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے تحت پاکستانی دفاعی ادارے صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595241