اسلام آباد ۔ 20ستمبر (اے پی پی) سابق سفیر خالد سلیم نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو باور کرانا ضروری ہے کہ ان کی منظور کردہ قراردادوںکے باوجود مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو سکا ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارت نے یہ پالیسی بنا رکھی ہے کہ اگر اس کے سر میں درد بھی ہو تو اس کا الزام پاکستان …
بھارت کبھی نہیں چاہے گا کہ اس کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو،خالد سلیم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20ستمبر (اے پی پی) سابق سفیر خالد سلیم نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو باور کرانا ضروری ہے کہ ان کی منظور کردہ قراردادوںکے باوجود مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو سکا ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھارت نے یہ پالیسی بنا رکھی ہے کہ اگر اس کے سر میں درد بھی ہو تو اس کا الزام پاکستان پرعائد کر دیتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اڑی واقعہ بھی طے شدہ ایجنڈا ہے اور ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب وزیر اعظم محمد نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر دنیا کے سامنے پیش کرنے والے ہیں۔ خالد سلیم نے کہاکہ بھارت کبھی نہیں چاہے گا کہ اس کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو، اس لیے وہ او آئی سی کے نمائندوں کو بھی مقبوضہ کشمیر میں جانے کے لیے ویزہ بھی فراہم نہیں کرتا، کہیں وہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی رپوٹ تیار نہ کر لیں








