بھارت کشمیریوں کو مکمل طور پر اپنا دست نگر بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، سید علی گیلانی

110

سرینگر ۔ 02 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہاکہ بھارت نے نہ صرف جموںوکشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ جما رکھا ہے بلکہ وہ یہاں کے قدرتی وسائل کو بے دریغ لوٹ رہا ہے ۔ انہوں نے بھارتی وزیراعظم کے دفتر کی طرف سے بجلی منصوبوں کی واپسی سے انکار پر ردّعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو مکمل طور پر اپنا دست نگر بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ جموں کشمیر پانی ، جنگلات اور دیگر بے شمار قدرتی وسائل سے مالا مال ہے جنکا کنٹرول بھارت نے مکمل طور پر اپنے ہاتھوں میں رکھا ہواہے جبکہ قدرتی وسائل کی لوٹ مار میںیہاںموجود اسکے کٹھ پتلی سیاست دان سہولت کاروںکا کردار ادا کر رہے ہیں۔