بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو طاقت کے ذریعے نہیں دباسکتا، ڈاکٹر عارف علوی

103

اسلام آباد۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو طاقت کے ذریعے نہیں دبا سکتا۔ انہوںنے کہا کہ بھارت نے27اکتوبر 1947کو عالمی قوانین کے منافی اپنی فوجیں سرینگر میں اتاریں اور وہ آج تک کشمیریوںکی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی نے کشمیریوں کے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی اخلاقی ، سفارتی اور سیاسی حمایت جار ی رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو طاقت کے بل پر ہرگزدبا نہیں سکتا۔ ڈ