بھارت کشمیریوں کی پر امن جدوجہد کو طاقت کے بل پر دبانے کی مذموم پالیسی پر بدستور عمل پیرا ہے، سید علی گیلانی

سرینگر ۔ 6 جون (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے نہتے کشمیریوں پر قابض بھارتی فورسز کے بڑھتے ہوئے مظالم پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت کشمیریوں کی پر امن جدوجہد کو طاقت کے بل پر دبانے کی مذموم پالیسی پر بدستور عمل پیرا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع شوپیاں سے تعلق رکھنے والے ایک عوامی وفد نے …

سرینگر ۔ 6 جون (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے نہتے کشمیریوں پر قابض بھارتی فورسز کے بڑھتے ہوئے مظالم پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت کشمیریوں کی پر امن جدوجہد کو طاقت کے بل پر دبانے کی مذموم پالیسی پر بدستور عمل پیرا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع شوپیاں سے تعلق رکھنے والے ایک عوامی وفد نے سید علی گیلانی کے سے سرینگر میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران انہیں قابض فورسز کے جبر وا ستبداد سے آگاہ کیا۔ وفد سے ملاقات کے بعد سید علی گیلانی نے اپنے ایک بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ ، عالمی ریڈ کراس اور انسانی حقوق کی دیگر عالمی تنظیموں کی توجہ بھارتی مظالم کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نوجوانوں کو شہید کرنے کے بعد ان کے جسد خاکی لواحقین کے حوالے نہیں کرتی۔ انہوںنے کہا کہ ضلع کپواڑہ کے علاقے ٹنگڈار میں پیش آنے والا حالیہ واقعہ اسکی تازہ مثال ہے۔