سرینگر۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے ڈھونگ بلدیاتی انتخابات سے لاتعلقی اختیار کر کے شہداءکے خون سے مزین تحریک آزادی کیساتھ جو والہانہ وابستگی دکھائی ہے جو نہ صرف قابل ستائش ہے بلکہ بھارت کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کیلئے بھی ایک واضح پیغام ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مستقبل کا تعین ایک آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کے ذریعے ہی کیا جاسکتا ہے۔