سرینگر ۔ 11 جون (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے غیر قانونی طورپر نظربند حریت پسندوں کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی فرقہ پرست قیادت فوجی طاقت کے نشے میں کشمیری نظربندوں کو سیاسی انتقام اور غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنا رہی ہے جو کہ انسانی حقو ق کی بدترین پامالی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق …
بھارت کشمیر ی نظربندوں کو بدترین غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنا رہا ہے، سیدعلی گیلانی

مزید خبریں
سرینگر ۔ 11 جون (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے غیر قانونی طورپر نظربند حریت پسندوں کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی فرقہ پرست قیادت فوجی طاقت کے نشے میں کشمیری نظربندوں کو سیاسی انتقام اور غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنا رہی ہے جو کہ انسانی حقو ق کی بدترین پامالی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کشمیری نظربندوں پر ڈھائے جانیوالے بدترین مظالم ، انہیں تنگ وتاریک کوٹھریوں کے علاوہ جرائم پیشہ قیدیوں کے ساتھ جبراً نظربند رکھنے، نماز اور دیگر مذہبی عبادات کی اجازت نہ دینے ، ذہنی اور جسمانی اذیتوں میں مبتلا رکھنے، علاج معالجے اور مناسب خوراک کی عدم دستیابی ، انہیں اپنے پیاروں سے ملاقاتوں کے دوران تنگ طلب کرنے، عدالتوں میں پیشی کےلئے لے جاتے وقت غیض وغضب کا نشانہ بنانے اور عدالتوں میں پیشی میں دانستہ طورپر تاخیر جیسی کارروائیوں کی شدید مذمت کی۔








