ثبوتوں کے بغیر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانا درست نہیں، ترجمان وزارت خارجہ

109

سلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) وزارت خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا نے کہا ہے کہ بھارت کی یہ عادت ہو چکی ہے کہ وہاں کوئی بھی واقعہ رونماہو وہ اس کی ذمہ داری فوری طور پر پاکستان پر ڈال دیتا ہے، تحقیق اورٹھوس ثبوت فراہم کئے بغیر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانا شروع ہو جاتا ہے جو کہ درست نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ماضی کی طرح بھارت کے اڑی واقعہ کے الزام کو بھی مسترد کیا کیونکہ اس الزام کا بھی کوئی سر پاﺅں نہیں تھا، بھارت اس واقعہ سے کشمیر پر سے عالمی توجہ ہٹانا چاہتا تھا جس میں وہ بری طرح ناکام رہا کیونکہ ہم نے مسئلہ کشمیر کو بہترین انداز میں دنیا کے سامنے اجاگر کیا ہے جس کی وجہ سے آج پوری عالمی برادری جان چکی ہے کہ بھارت اپنی افواج کی مدد سے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر رہا ہے ،جس کی دینا بھر میںمذمت کی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ او آئی سی نے بھی مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کی مذمت کی ہے جبکہ پاکستان کے دیگر دوست ممالک سمیت کئی ملکوں نے بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کی ہے، او آئی سی کی مذمت کا مطلب ہے کہ اس کے رکن 57 ممالک بھارت کی مذمت کر رہے ہیں اور انہوں نے صرف مذمت ہی نہیں کی بلکہ بھارت کو تنبیہ بھی کی کہ مقبوضہ وادی میں مظلوم کشمیریوں پر مظالم کو روکے