بھارت کو شملہ معاہدے کے پیچھے چھپ کر مسئلہ کشمیر کو دفن کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، سردار مسعود خان

95

اسلام آباد ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) آزاد جموں و کشمیر کے سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کو شملہ معاہدے کے پیچھے چھپ کر مسئلہ کشمیر کو دفن کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سلامتی کونسل اقوام متحدہ کے چارٹر کے باب چھ کے تحت فوری مداخلت کر کے کشمیر میں خون خرابا ا ور قتل عام بند کرانے کے علاوہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار اور دیرپا حل تلاش کرے۔ سلامتی کونسل کی قرار دادوں کو بھارت اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے شملہ معاہد ہ پر برتری حاصل ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کی آگ میں جھلسنے والے نوے لاکھ کشمیری انسان ہیں اور اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھی ا±نہیں انسان ہی تصور کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے زیر اہتما م کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔