اسلام آباد ۔30 نومبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ امن کی راہ پر چلنے کے لئے ایک دوسرے سے تعاون بہت ضروری ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دنیا گلوبل ولیج بن چکی ہے پیسے اور تعلقات کی بنیاد پر کاروبار کیے جارہے ہیں۔جس کی بڑی مثال بھارت کا افغانستان کی سر زمین کو استعمال کرتے ہوئے بلوچستان،کراچی اور دیگر شہروں میں دہشتگردی کرنا ہے۔ انھوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ کراچی نیول بیس یارڈ،کامرہ ائیراور آرمی پبلک اسکول حملوں میں افغان شدت پسند گرفتار کیے گئے