27.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومعلاقائی خبریںبھارت کو نہ صرف عسکری محاذ پر شکست دی بلکہ اسے سیز...

بھارت کو نہ صرف عسکری محاذ پر شکست دی بلکہ اسے سیز فائر کی بھیک مانگنے پر مجبور کردیا،آر پی او گوجرانوالہ

- Advertisement -

وزیرآباد 14 مئی (اے پی پی):ہم نے بھارت کو نہ صرف عسکری محاذ پر مات دی بلکہ اسے سیز فائر کی بھیک مانگنے پر مجبور کیا، دس مئی کا پاکستان سات اور آٹھ مئی کے پاکستان سے بہت مختلف ہے، آج کا پاکستان طاقتور، پراعتماد اور نئی راہوں پر گامزن ہے۔ ان خیالات کا اظہار آر پی او گوجرانوالہ چوہدری طیب حفیظ چیمہ نے مسلم ہینڈز انٹرنیشل ایجوکیشنل کمپلیکس وزیرآباد میں آگاہی ترکِ منشیات اور پاکستان کی ترقی میں نوجوانوں کے کردار کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کنٹری ہیڈ صاحبزادہ سید ضیاء النور،ایس پی صدر شاہد نواز وڑائچ،ڈی ایس پی اسد چیمہ،ڈی ایس پی محمد فیاض ملک،پراجیکٹ مینجر امجد محمود صدیقی،انسپکٹر صابر،محمد صابر،واجد نعیم ودیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں حاجی نجیب اللہ ملک،انجنیئر نعیم قیصر نجمی، افتخار حسین صدیقی،رانا عبد الرشید،محمد اشرف نثارسمیت معززین علاقہ نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ دشمن عناصر افغانستان، بھارت اور بی ایل اے کے ذریعے ملک میں دہشت گردی پھیلانا چاہتے ہیں، مگر وہ خود نشانِ عبرت بن چکے ہیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پنجاب پولیس افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، آج کے پراعتماد اور نئے پاکستان کی آبیاری نسل نو نے اپنی تمام صلاحیتوں کے ساتھ کرنی ہے، نوجوان علم، شعور، جدید ٹیکنالوجی اور اعلیٰ تعلیم کے میدان میں بھارت کو شکست دیں اور دنیا میں اپنا لوہا منوائیں، ان کا کردار ان کے والدین کی عزت کا ضامن ہے، کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جو انہیں کریمنل دنیا کی طرف لے جائے، منشیات کے خلاف مہم کے دوران چند ہفتوں میں 11170 ایف آئی آرز درج کی گئیں اور ملزمان کو جیل بھجوایا گیا، کنٹری ہیڈ مسلم ہینڈز انٹرنیشنل صاحبزادہ سید ضیاء النور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا نوجوان کل کا معمار ہے، انہیں صحیح سمت دینا ہمارا فرض ہے تاکہ وہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں، منشیات سے بچانے کیلئے ایک بھرپور مہم چلانا ہو گی

- Advertisement -

مسلم ہینڈز کے تعلیمی اداروں میں زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت نگرانی کی جاتی ہے اور کسی سٹاف ممبر کو سگریٹ پینے کی اجازت نہیں۔ دریں اثناء آر پی او چوہدری طیب حفیظ چیمہ، ایس پی صدر شاہدنواز وڑائچ،ڈی ایس پی اسد محمود چیمہ، اے ڈی سی جی ملک فیاض، ڈی ایس پی مختار باجوہ ایس ایچ او سوہدرہ نے تعلیمی کمپلیکس کا دورہ کیا، طلبہ و طالبات اور سٹاف کی کارکردگی کو سراہا اور مسلم ہینڈز کی تعلیمی خدمات کو عظیم نعمت قرار دیا، بعدازاں تھانہ سوہدرہ میں کھلی کچہری کے دوران سائلین کی شکایات سنیں اور فوری دادرسی کے احکامات جاری کیے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596994

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں