بیجنگ ۔ 25 جولائی (اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ بھارت کو 3 چینی صحافیوں کو ملک بدر کرنے کے فیصلہ پر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ چینی حکمران جماعت کے ترجمان اخبار گلوبل ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے چینی صحافیوں کی ملک بدری کا فیصلہ انتقامی کارروائی ہے جو چین کی طرف سے نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کے لئے بھارت کی مخالفت کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔ اخبار نے مزید کہا ہے کہ اس بھارتی فیصلے کے بعد بھارتی صحافیوں خاص طور سے ان کو جو اس وقت چین میں موجود ہیں کو ویزوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اخبار نے لکھا ہے کہ چین بھارت کو یہ باور کروائے گا کہ بھارتی صحافیوں کے لئے چینی ویزوں کا حصول بھی مشکل ہو سکتا ہے واضح رہے کہ بھارت نے چینی خبررساں ادارے سہنوا سے وابستہ تین صحافیوں ووچیانگ ‘ تانگ لو اور شی یانگ گانگ کے ویزوں کی تجدید سے انکار کردیا ہے