لاہور۔7مئی (اے پی پی):بھارت کی جانب سے رات کے اندھیرے میں پاکستان پر بزدلانہ حملے پر وکلا و سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی بزدلانہ کارروائی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں،بدھ کے روز اس سلسلے میں لاہور کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی گئیں اور مذمتی اجلاس منعقد کئے گئے،لاہور ہائیکورٹ کے باہر وکلا نے ریلی نکالی جس میں ایڈووکیٹ امتیاز رشید قریشی،عظیم پاہٹ،شاداب جعفری،ایڈووکیٹ عظیم کاظمی،اکمل خان باری ،سماجی رہنما ڈاکٹر شاہد نصیر ،شہباز رشید قریشی سمیت دیگر شریک ہوئے
سابق صدر سپریم کورٹ بار پیرسیدکلیم خورشید نے کہا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملہ کیا جو قابل مذمت ہے،پوری قوم، وکلا، سول سوسائٹی پاک فوج کیساتھ ایک پیج پر ہیں۔سردار خرم لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ وکلا پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں،ضرورت پڑی تو وکلا خود بارڈر پرجائیں گے۔سابق نائب صدرلاہورہائیکورٹ بار راشد لودھی نے کہا کہ مودی فاشسٹ ہے،پاکستانی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے،عوام اپنی فوج کیساتھ کھڑے ہیں۔وکلا رہنماوں نے کہا کہ وہ صرف قانونی جنگ ہی نہیں لڑتے بلکہ سرحدوں کے دفاع کی جنگ بھی لڑنا جانتے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593993