بھارت کی بے بنیاد اور من گھڑت مہم کا مقابلہ حقائق سے کیا جائے، عوام اور عالمی برادری کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ لایاجائے، وزیرِ اعظم عمران خان کی ہائبرڈ وارفئیر کے حوالے سے اجلاس میں ہدایت

86
‏کربلامیں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے پیروکاروں نےحق وباطل کےمابین فرق اہلِ عالم پر واضح کرنےکیلئے تعداد میں خود سےکہیں بڑےدشمن سےٹکراتےہوئےجانوں کےنذرانےپیش کئے

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کی بے بنیاد اور من گھڑت مہم کا مقابلہ حقائق سے کیا جائے، عوام اور عالمی برادری کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ لایاجائے، بھارتی میڈیا کے منفی پروپیگنڈے کو ناکام بنانے اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کوپاکستان کے خلاف جاری بھارتی پروپیگنڈے بالخصوص بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری ہائبرڈ وارفئیر کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز، وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد ، وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید، وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف، فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان کے خلاف بھارتی میٖڈیا کی جانب سے غلط معلومات اور منفی پروپیگنڈے کا جائزہ لیا گیا۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کئے گئے غیر قانونی اقدامات، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور ہندوفاشسٹ ایجنڈے اور اس کے نتیجے میں علاقائی امن و امان کو درپیش خطرات سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے جس کا مقصد نہ صرف عالمی توجہ ہٹانا ہے بلکہ ملک میں انتشار پھیلانا ہے۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ بھارتی میڈیا کےمنفی پروپیگنڈے کو ناکام بنانے اور اس حوالے سے عوام میں بہتر شعور اجاگر کرنے کے سلسلے میں بھرپور اقدامات کئے جائیں۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ بےبنیاد اور من گھڑت مہم کا مقابلہ حقائق سے کیا جائے اور عوام اور عالمی برادری کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ سامنے لایاجائے۔وزیرِ اعظم نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی میڈیا بھی اس ضمن مین اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرے گا۔