20.5 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںبھارت کی جارحیت بالخصوص سویلین آبادیوں کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کی...

بھارت کی جارحیت بالخصوص سویلین آبادیوں کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں،گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 08 مئی (اے پی پی):گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے بھارت کی جارحیت بالخصوص سویلین آبادیوں کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انٹرنیشنل اصولوں اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی قرار دیا، یہ بلااشتعال جارحیت نہ صرف بے پناہ تباہی اور بربادی کا باعث ہے بلکہ پورے خطے میں امن اور ترقی کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں گورنر مندوخیل نے اس بات پر زور دیا کہ حالیہ بھارتی جارحیت سے پورے خطے کی اقوام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو کئی خدشات و خطرات لاحق ہو چکے ہیں، عدم استحکام اور عدم تحفظ کو بڑھاوا مل رہا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس نازک صورتحال کا فوری طور پر نوٹس لے. گورنر مندوخیل نے کہا کہ اس وقت باڈرنگ ایریاز کے قریب رہنے والے لوگوں کو ایک تباہ کن انسانی بحران کا سامنا ہے، جسمیں بیگناہ شہریوں کو جانوں کے ضیاع، بیگھر ہونے اور وسیع پیمانے پر نقصانات کا سامنا ہیں۔ علاوہ ازیں بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی سے لاکھوں خواتین اور بچوں کو جو نفسیاتی صدمہ پہنچا ہے وہ ناقابل قبول ہے۔

- Advertisement -

بھارت کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنی جارحانہ بیان بازی اور کارروائیاں فوری طور پر بند کرے۔ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ خطے کے استحکام اور تحفظ کو یقینی بنانے، کشیدگی کو کم کرنے اور پرامن حل کو فروغ دینے کیلئے بروقت اور فعال کردار ادا کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594599

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں