وفاقی وزیر چوہدری محمدبرجیس طاہر

90

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باﺅنڈی پر نہتے شہریوں اور معصوم بچوں کو نشانہ بنانا ایک انتہائی سفاک اور ظالمانہ قدم ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔اتوار کو جاری کردہ اپنے مذمتی بیان میں انہوںنے کہا کہ بھارت کی انتہا پسند حکومت ذہنی خلف شاری کی اُس انتہا کو پہنچ چکی ہے کہ ایک طرف تو وہ مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کو چھرے والی بندوق سے نشانہ بنا رہی ہے تو دوسری جانب ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کر کے معصوم بچوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ درحقیقت بھارت اپنے مذموم مقاصد کے حصول میں ناکامی پر سخت مایوسی کا شکار ہے جس کا اظہار وہ اس انداز میں کر رہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ بھارت کے لاکھ ہتھکنڈوں کے باوجود پرامن تحریک آزادی ہرگزرتے دن کے ساتھ زیادہ مضبوط ہو رہی ہے اور دوسری جانب پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبہ کامیاب ہونے سے اُس کا خطے کی چوہدھراہٹ کا خواب بھی چکنہ چور ہونے کو ہے۔