اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):بھارت کی جانب سے معصوم شہریوں اور مسجد پر حملہ کر کے انسانیت کی تمام حدیں پار کر دی گئیں۔ وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ بھارتی میزائل حملہ نہ صرف پاکستان بلکہ امت مسلمہ پر حملہ ہے۔ مودی سرکار کا یہ بزدلانہ اقدام ناقابلِ معافی جرم ہے۔ بھارت نے مسجد کو نشانہ بنا کر اپنے انتہا پسند چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے۔
پاکستان کی امن پسندی کو بھارت نے کمزوری سمجھا، اب خاموشی کا وقت ختم ہو چکا ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ دشمن کو اُس کی زبان میں جواب دیا جائے۔ وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری اب افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔