بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں نہتے مسلمانوں پر فائرنگ ، بے گناہ نوجوانوں کی شہادتوں پر 19 جولائی کو یوم سیاہ منایا جائے گا،وفاقی وزیر سرحدی وریاستی امور لیفٹیننٹ جنرل( ر) عبدالقادر بلوچ

کوئٹہ۔ 15جولائی (اے پی پی )وفاقی وزیر سرحدی وریاستی امور لیفٹیننٹ جنرل( ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں نہتے مسلمانوں پر فائرنگ اور بے گناہ نوجوانوں کی شہادتوں پر 19 جولائی کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کشمیریوں کی سیاسی اخلاقی وسفارتی حمایت …

کوئٹہ۔ 15جولائی (اے پی پی )وفاقی وزیر سرحدی وریاستی امور لیفٹیننٹ جنرل( ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں نہتے مسلمانوں پر فائرنگ اور بے گناہ نوجوانوں کی شہادتوں پر 19 جولائی کو یوم سیاہ منایا جائے گا۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کشمیریوں کی سیاسی اخلاقی وسفارتی حمایت جاری رکھے گی اور کشمیروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ برہان وانی ایک حریت پسند نوجوان جس کی نماز جنازہ میں ہزاروں شہریوں کی شرکت بھارت کے خلاف ریفرنڈم تھا اور اب بھارت بندوق کے زور پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک کو مزید دبانہیں سکتا۔

مزید خبریں

Leave a Reply