بھارت کی جاپان کی مدد سے پہلی مکمل زیر زمین میٹرو لائن کی تعمیر شروع

190

ممبئی۔24اکتوبر (اے پی پی):بھارت کے شہر ممبئی میں جاپان کی مدد سےپہلی مکمل زیر زمین میٹرو لائن کے باقی حصے کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔

این ایچ کے کے مطابق ممبئی میں جاپان کی مدد سے شروع کی جانے والی زیر زمین میٹرو لائن کی لمبائی 33 کلو میٹر سے زیادہ ہے جبکہ لائن کا تقریباً 13 کلومیٹر حصہ رواں ماہ کھولا گیا ہے۔ منصوبے کی کُل لاگت 4.5 ارب ڈالر سے زیادہ ہے ۔

میٹرو سسٹم سے روزانہ 15 لاکھ مسافروں کی آمدورفت متوقع ہے۔یہ لائن شہر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے کمرشل علاقوں کے ساتھ ساتھ عالمی ثقافتی ورثے کی ایک سائٹ تک بھی جاتی ہے۔میٹرو لائن کا بقیہ حصہ آئندہ سال مکمل ہونے کی توقع ہے۔