بھارت کی جنوبی ریاستوں میں موسلادھار بارشوں سے معمولات زندگی درہم برہم، کئی اضلاع میں سکول بند

124
india

نئی دہلی۔23نومبر (اے پی پی):بھارت کی جنوبی ریاستوں تامل ناڈو، کیرالہ اور پڈوچیری کے کچھ علاقوں میں گزشتہ چند دنوں کے دوران موسلادھار بارشوں نے معمولات زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے۔

چینی خبر رساں ادارے نے بھارت کے محکمہ موسمیات کے حوالہ سے بتایا کہ مسلسل بارشوں کے نتیجے میں کئی نشینی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا اور ریاست تامل ناڈو کے کم از کم 5 اضلاع میں سکول بند کردیئے گئے ہیں۔پڑوسی ریاست پڈوچیری میں بھی ایسی ہی صورتحال تھی، جہاں کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی شدید بارش کی وجہ سے بدھ کو سکول بند کر دیئے گئے۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے ب آئندہ چند دنوں میں ان علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تامل ناڈو، ڈو چیری اور کرائیکل میں بعض مقامات پر موسلا دھاربارش ریکارڈ کی گئی، اور کیرالہ میں بھی بعض مقامات پر شدید بارش ہوئی۔