اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرسرمایہ کاری قیصراحمدشیخ نے کہاہے کہ بھارت کی حالیہ جارحیت کے بعد پہلی بارکشمیر کامعاملہ عالمی سطح پراجاگرہواہے جس سے توجہ ہٹانے کیلئے خضدارمیں حملہ کیاگیاہے۔بدھ کوقومی اسمبلی میں خضدارمیں دہشت گردی کے واقعہ پربحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خضدارواقعہ قابل مذمت ہے،جب بھارت کوشکست ہوئی اوراس نے محسوس کیا کہ اسے حزیمت کاسامناکرنا پڑا تواس نے خضدارمیں حملہ کردیا۔
انہوں نے کہاکہ وہ فیلڈمارشل عاصم منیر اورائیرچیف کومبارکبادپیش کرتے ہیں جنہوں نے بھارتی جارحیت کے دوران بہترین کارگردگی کامظاہرہ کیا۔ پاکستان کے ہرکونے میں آرمی چیف اورمسلح افواج سے اظہاریکجہتی کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان کی معیشت کونقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔دنیا کومعلوم ہواہے کہ چین کے خلاف بھارت کوکھڑاکرنے کی ان کی کوششیں کامیاب نہیں ہوگی۔انہوں نے کہاکہ چین، ترکیہ، ایران اورآذربائیجان نے بھی ہماری حمایت کی ہے، اب بنگلہ دیش بھی بھارت کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہاکہ پہلی بارکشمیر کامعاملہ عالمی سطح پراجاگرہواہے جس سے توجہ ہٹانے کیلئے خضدارمیں حملہ کیاگیاہے۔بھارت کواپنی ان مذموم کوششوں میں کامیابی نہیں ملیں گی۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیرتمام مسائل کی جڑ ہے اورامریکا کواس مسئلہ کے حل کیلئے اپناکرداراداکرنا ہوگا۔وفاقی وزیرنے کہاکہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان نے بھارتی جارحیت کابھرپورمقابلہ کیاہے اوراسے حزیمت کاسامنا کرنا پڑاہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599642