راولپنڈی ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) بھارت کی طرف سے چپرار اور ہڑپال سیکٹرز میں ورکنگ باﺅنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں کم از کم 2 شہری شہید اور 8 زخمی ہو گئے، پاکستان رینجرز نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ بدھ کو آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چپرار اور ہڑپال سیکٹرز میں ورکنگ باﺅنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں کم از کم 2 شہری شہید اور 8 زخمی ہوئے۔ دریں اثناءسونا وادی سے تعلق رکھنے والا ایک شہری سکندر جو کنٹرول لائن پر شدید زخمی ہو گیا تھا سی ایم ایچ کھاریاں میں دم توڑ گیا۔ 21 اکتوبر سے اب تک ورکنگ باﺅنڈری پر 6 شہری شہید ہو چکے ہیں جبکہ 24 زخمی ہوئے ہیں۔