31 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومقومی خبریںبھارت کی طرف سے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنانا بین...

بھارت کی طرف سے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے،وفاقی وزیر نوابزادہ خالد خان مگسی

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 07 مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نوابزادہ خالد حسین خان مگسی نے بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے،پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے،

قوم اورافواج ایک پیج پر ہیں، بدھ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نوابزادہ خالد حسین خان مگسی نے کہا کہ بھارت کی بزدلانہ کارروائیاں خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں،پاکستان کی ساری قوم بھارتی جارحیت کے مقابلے میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ نوابزادہ خالد حسین خان مگسی نے کہا کہ دشمن کو بھرپور جواب دینے کیلئے پوری قوم متحد اور مسلح افواج کی پشت پر کھڑی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593741

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں