بھارت کی فاشسٹ حکومت کو کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے، شہریار آفریدی

79

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی)پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ تشدد کے متاثرین کے عالمی دن کے موقع پر عالمی برادری سے اپیل ہے کہ بھارت کی فاشسٹ حکومت کو کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج کی ریاستی دہشت گردی پر ان کا احتساب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اب نوشتہ دیوار بن چکی ہے۔