23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارت کی نیوکلئیر سپلائر گروپ میں شمولیت سے جنوبی ایشیائی خطے میں...

بھارت کی نیوکلئیر سپلائر گروپ میں شمولیت سے جنوبی ایشیائی خطے میں طاقت کا توازن بگڑ جائے گا،تمام ایشیاءپسیفک خطے کی سلامتی اور امن خطرے میں پڑ جائے گا،چین

- Advertisement -

بیجنگ ۔ 16 جون(اے پی پی) چین نے کہا ہے کہ بھارت کی نیوکلئیر سپلائر گروپ میں شمولیت سے جنوبی ایشیائی خطے میں طاقت کا توازن بگڑ جائے گا اور تمام ایشیاءپسیفک خطے کی سلامتی اور امن خطرے میں پڑ جائے گا۔نیوکلئیر سپلائر گروپ این ایس جی میں شمولیت کے لئے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے غیر ملکی دورہ کے دوران امریکی ،میکسیکن اور سوئزرلینڈ کی حمایت کے حصول کے سر توڑ کوششیں کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے چینی تھینک ٹینک چائنا انسٹی ٹیوٹ آف کنٹمپریری فارن ریلیشنز نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی نیوکلئیر سپلائر گروپ میں شمولیت جنوبی ایشیائی خطے میں سٹریجیٹک توازن بگاڑنے کے ساتھ تمام ایشیاءپسیفک خطے کی سلامتی اور امن کو خطرے میں ڈال دے گی۔چین کے روزنامے پیپلز ڈیلی جو حکمران کمیونسٹ پارٹی کا ترجمان کہا جاتا ہے میں شائع ایک آرٹیکل میں کہا گیا ہے بھارت کی این ایس جی میں شامل ہونے کی خواہش صرف پاکستان کو نیچا دکھانے کے لئے ہے اور جس دن ایسا ہوا اس دن پاکستان اور بھارت میں قائم طاقت کا توازن ختم ہو جائے گا جو پورے خطے کی سلامتی اور امن کو تباہ کر سکتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=9017

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں