27.1 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومقومی خبریںبھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا،...

بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، پاک فوج ہمارا فخر ہے، وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

- Advertisement -

اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، پاک فوج ہمارا فخر ہے۔ جمعرات کو یہاں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کو ایک انچ نہیں آگے بڑھنے دیں گے، پاکستانی حدود میں داخل ہونے والا بھارتی فوجی پاکستان رینجرز نے گرفتار کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی و عسکری قیادت ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے، پوری قوم پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے، آبی و سفارتی محاذوں پر بھارت کو چھٹی کا دودھ یاد کروا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں، پاکستان کی امن کی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587357

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں